Jun ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • آٹھویں بین الاقوامی ٹیکنالوجی نمائش اینوٹیکس کا آغاز

آٹھویں بین الاقوامی ٹیکنالوجی نمائش اینوٹیکس اتوار سے تہران میں شروع ہوگئی ہے۔

اس چار روزہ نمائش کا مقصد پرائیوٹ کمپنیوں کے درمیان ٹیکنالوجی کے تبادلے، مشترکہ سرمایہ کاری اور تحقیقی کاموں میں مشارکت کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنا ہے۔
اس سال کی نمائش میں مختلف ملکوں میں ایکو سسٹم کے حوالے سے ٹیکنالوجیوں کے استعمال اور ایجادات پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔
اینوٹیکس نمائش میں چار سو سے زیادہ اسٹارٹ اپ کمپنیوں، فنی مشاورت فراہم کرنے والے اداروں، اور سرمایہ کار کمپنیوں نے اپنے اسٹال اور عارضی دفاتر قائم کیے ہیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ چار روز کے دوران متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے آٹھ ہزار سے زائد افراد اس نمائش کو دیکھنے کے لیے آئیں گے۔
اس موقع پر ایشیا پیسفک انوویشن فورم کا پہلا اجلاس بھی منعقد ہوگا جس میں چونسٹھ ملکوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

 

ٹیگس