Jun ۰۹, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • 3 کروڑ ڈالر کے ایرانی طبی وسائل کی برآمدات

ایران کی وزارت صحت کے میڈیکل آلات کے پیداواری امور کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران نے گذشتہ سال دنیا کے مختلف ملکوں کو تین کروڑ ڈالر کے میڈیکل آلات اور طبی وسائل برآمد کئے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کے میڈیکل آلات کے پیداواری امور کے ڈائریکٹر حسین صفوی نے دارالحکومت تہران میں دواؤں، طبی وسائل و میڈیکل آلات کی بائیسویں بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب میں کہا ہے کہ ایران میں بعض طبی وسائل، جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کئے جا رہے ہیں اور ایران میڈیکل آلات تیار کرنے میں دنیا کے چند گنے چنے ملکوں میں شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ تمام وسائل و آلات مغربی معیار کے مطابق تیار کئے جا رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دارالحکومت تہران میں دواؤں، طبی آلات و میڈیکل آلات کی بائیسویں بین الاقوامی نمائش کا، اتوار کے روز افتتاح ہوا ہے جبکہ یہ نمائش، آئندہ بارہ جون تک جاری رہے گی۔

 

ٹیگس