Jun ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • چابہار بندرگاہ ایران کا سیاحتی مرکز

چابہار بندرگاہ بہت جلد ایران کا سیاحتی مرکزبھی بن جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی ادارے کے ڈائریکٹرعلی اصغر مونسان نے چابہار کے دورے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چابہار بندرگاہ، اسٹریٹجک جغرافیایی پوزیشن اور مناسب سیاحتی صلاحیتوں کی بدولت، انفراسٹکچر کی تکمیل کے بعد ملک کا سیاحتی مرکز بن جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ چابہار بندرگاہ اور کنارک کے سیاحتی انفراسٹکچر کی تکمیل کیلئے بہت سارے تعمیری اقدامات ہو رہے ہیں اس لئے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئےاس علاقے کا مستقبل روشن ہے۔

مونسان کا مزید کہناتھا کہ چابہار پورٹ کی فری زون نے بنیادی انفراسٹکچر نیز سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے حوالے سے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں جو قابل قدر ہیں۔

ٹیگس