Jun ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کےمشترکہ اقتصادی کمیشن کا پندرھواں اجلاس

ایران روس کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا پندرھواں اجلاس تہران میں شروع ہوگیا ہے۔

ورکنگ گروپ کی شکل میں ہونے والے اس اجلاس میں ایران اور روس کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

ایران کے شہر اصفہان اور ماسکو کے ژوکوفسکی ایئر پورٹ کے درمیان مسافر پروازوں کا آغاز، مال گاڑی کے ڈبوں اور بیس مگاواٹ سے کم کے ٹربائن کی تیاری، بھاری گاڑیوں کے کارخانے کا قیام اور شمالی قفقاز کے علاقے سے ایران کے لیے گوشت کی درآمدات ایسے معاملات ہیں جن پر ایران اور روسی عہدیدار اور تاجر حضرات ایک دوسرے سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

ادھر ایران اور شمالی قفقاز کے درمیان تجارتی، تاریخی، ثقافتی اور تعلیمی تعاون سے متعلق دوسری کی کانفرنس مرکزی ایران کے شہر اصفہان میں منعقد ہوئی جس میں شمالی قفقاز کے روسی وزیر سرگئی چباتاروف اور ایرا ن کے وزیر توانائی رضا اردکانیان نے بھی شرکت۔

ٹیگس