Jun ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • کاشی، سرامک اور سینیٹری ویئر کی 26 بین الاقوامی نمائش کا آغاز

کاشی، سرامک اور سینیٹری ویئر کی چھبیسویں بین الاقوامی نمائش تہران میں شروع ہو گئی۔

نمائش کے سیکریٹری بہنام عزیز زادے نے کہا ہے کہ یہ کاشی، سرامک اور سینیٹری ویئرز کی صنعت کے حوالے سے مغربی ایشیا کی تیسری بڑی نمائش شمار ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران میں سالانہ پانچ سو پچاس ملین مربع میٹر کاشی اور سرامک تیار کیے جاتے ہیں جن میں ساڑھے تین سو ملین مربع میٹر خود ایران کے اندر فروخت ہوتے ہیں۔
بہنام عزیز زادے کا کہنا تھا کہ ایران میں تیار ہونے والے کاشی اور سرامک کا باقی ماندہ حصہ بیرون ملک برآمد کیا جاتا ہے جس سے چار سو پچاس ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔
کاشی، سرامک اور سینیٹری ویئر کی چھبیسویں بین الاقوامی نمائش بدھ تک تہران کے انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر سینٹر میں جاری رہے گی۔  
 

ٹیگس