Jul ۲۵, ۲۰۱۹ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران اور عراق کے درمیان تجارتی لین دین کے فروغ کا سمجھوتہ

ایران اور عراق نے تجارتی لین دین کے فروغ کے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

تجارتی لین دین کے فروغ کے اس سمجھوتے پر بغداد میں ایران اور عراق کے مشترکہ تجارتی کمیشن کے پہلے اجلاس کے بعد دستخط کیے جس کی صدارت ایران کے ادارہ فروغ تجارت کے سربراہ محمد رضا مودودی اور عراقی وزارت تجارت کے ڈائریکٹر جنرل برائے بیرونی تجارت عادل خضیر عباس نے کی۔
اس سمجھوتے کے تحت ایران اور عراق باہمی تجارت کے فروغ میں حائل روکاوٹوں کو دور کرنے کی غرض سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں کے۔
اس سمجھوتے کے تحت مشترکہ صنعتی علاقوں کے قیام، اشیا کی تیاری کے نئے معیاروں کا تعین، تاجروں اور صنعت کاروں کو ویزے کی آسان فراہمی، صنعتی اور تجارتی ورکشاپس اور عراق میں ایرانی مصنوعات کی نمائشوں میں اضافے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور عراق باہمی تجارت کے حجم کو بیس ارب ڈالر تک پہچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس