Jul ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران و افغانستان کے درمیان مشترکہ تعاون کی توسیع

ایران کے بجلی کے وزیر نے اپنے دورہ کابل کا مقصد ایران اور افغانستان کے درمیان مشترکہ اقتصادی تعاون کی توسیع کے طریقوں کا جائزہ لینا قرار دیا ہے۔

ایران کے بجلی کے وزیر رضا اردکانیان نے، جو ایران و افغانستان کے اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کے سربراہ بھی ہیں،  کہا ہے کہ اپنے دورہ کابل میں وہ مشترکہ تعاون کی توسیع کے طریقوں کا جائزہ لینے کے علاوہ افغانستان کے مختلف اعلی حکام منجملہ اس ملک کے صدر محمد اشرف غنی، چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ، اور اسی طرح وزیر توانائی، وزیر خزانہ اور پانی کے وزیر سے بھی الگ الگ ملاقات کریں گے۔
اپنے اس دورے میں وہ افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی کو ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا تحریری پیغام بھی پہنچائیں گے۔
رضا اردکانیان نے کہا کہ دو طرفہ مشترکہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایران و افغانستان میں کافی مواقع پائے جاتے ہیں جن سے بھرپور استفادہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ 

ٹیگس