Aug ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  •  نو ہمسایہ ممالک ایرانی پٹرول کے خریدار

تہران کے ایوان صنعت و تجارت میں انرجی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے پندرہ ہمسایہ ملکوں میں سے نو ممالک ایران کے پٹرول کی اعلی کوالٹی کے پیش نظر ایرانی پٹرول کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

تہران کے ایوان صنعت و تجارت میں انرجی کمیشن کے سربراہ رضا پدیدار نے ہفتے کو ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران انرجی ایکسچینچ کے پٹرول کی پہلی کھیپ افغانستان اور دوسری کھیپ عراقی کردستان کو برآمد کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں پاکستان اور آرمینیا کو بھی ایرانی پیٹرول برآمد کئے جائیں گے۔تہران کے ایوان صنعت و تجارت میں انرجی کمیشن کے سربراہ رضا پدیدار نے کہا کہ ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان نے بھی ایرانی پیٹرول خریدنے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے ایک عرب ملک نے بھی ایران سے ڈیزل اور فرنس آئیل کی خریداری کی درخواست کی ہے۔ 

ٹیگس