Oct ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیوں کے دوران ایران کو ملیں بڑی کامیابیاں

آئل پریس کی ویب سائٹ نے گزشتہ روز اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی برادری کا خیال تھا کہ امریکی پابندیاں ایران کو اقتصادی شعبے میں روک سکتی ہیں لیکن اس کا یہ خیال غلط ثابت ہوا اورایران نے اب تک پابندیوں کے اس انتہائی نازک حالات میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق پچھلے سالوں کے برخلاف ایران، امریکی پابندیوں کے نئے دور میں نہ صرف پٹرول کی پیداوار میں خود کفیل ہو گیا بلکہ ملک میں پٹرول کی برآمدی صلاحیت میں بھی اضافے میں بھی کافی پیشرفت ہوئی ہے۔

ایران کی ستارہ خلیج فارس ریفائنری سے پہلے سات مہینوں میں  100 ملین ڈالر آئل مصنوعات کو مختلف ممالک میں برآمد کیا گیا ہے۔ ایرانی وزیر تیل نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ پابندیوں کے باوجود ایرانی پیٹرو کیمیکل کمپنیاں 95 فیصد اپنی مصنوعات کی فروخت کے ساتھ نقد رقم حاصل کر سکتی ہیں.

ایرانی پیٹرو کیمیکل کمپنیاں فی الحال 66 ملین ٹن مصنوعات برآمد کر رہی ہیں اور 2025 تک ایرانی پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی پیداوار کی شرح سالانہ 130 ملین ٹن تک پہنچنے کی توقع کی جارہی ہے۔

ٹیگس