Nov ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران اور شام کے مابین بجلی کے شعبے میں معاہدہ

ایران اور شام نے بجلی کے شعبے میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور شام نے بجلی کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کے مقصد سے ایک معاہدے پر دستخط کئے.

ایرانی وزیر توانائی رضا اردکانیان اور ان کے شامی ہم منصب محمد زہیر خربوطلی نے بجلی کے شعبے میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے.

ایرانی وزیر توانائی رضا اردکانیان نے معاہدے کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں کہا کہ یہ معاہدہ بجلی کے شعبے میں باہمی تعاون کے لئے ایک جامع فریم ورک تشکیل دیتا ہے۔

اردکانیان نے شام کو ایرانی سائنس و ٹیکنالوجی کی منتقلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں سمیت پاور پلانٹ، ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیر، شامی پاور گرڈ کے نقصان کی کمی کو پورا کرنے اور عراق کے ذریعہ دونوں ممالک کے مابین بجلی کی منتقلی کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔

 

ٹیگس