Dec ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • پاک چین آزاد تجارت کے دوسرے مرحلے کا آغاز

پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والے آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

 اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کے مطابق پاک چین آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستانی تاجر تین سو تیرہ اشیا بغیر ڈیوٹی ادا کیے چین برآمد کرسکتے ہیں۔
چمڑہ، تانبہ، سنگ مرمر نیز سی فوڈ سمیت متعدد غذائی اشیا پاک چین آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں چین کو برآمد کی جاسکیں گے۔
پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر سالانہ ہے جسے تین اعشاریہ دو ارب ڈالر تک پہنچانے کی گنجائش موجود ہے۔
پاک چین آزاد تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر سن دوہزار چھے میں دستخط کیے گئے تھے اور اس کے تحت پاکستانی تاجروں کو سات چوبیس اقسام کی اشیا بغیر ڈیوٹی ادا کیے چین برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
چین نے ساٹھ ارب ڈالر کے ون  بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت پاکستان میں بھاری سرمایہ کا اعلان کیا ہے اور اس کے تحت  متعدد منصوبوں پر عملدرآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔
 امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے گزشتہ دنوں مداخلت پسندانہ بیان دیتے ہوئے پاکستان میں چین کی  بھاری سرمایہ کاری پر نکتہ چینی کی تھی اور دعوی کیا تھا کہ اس کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

ٹیگس