Feb ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran

سوشل میڈیا پر آج کل ایک بچے کا ویڈیو وائرل ہے جو ایک خطرناک زہریلی مکڑی کے ساتھ کھیل رہا ہے۔  ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لڑکا بڑے آرام سے زہریلی مکڑی سے کھیل رہا اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ اس کا پالتو ہے۔

اس بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش آسٹریلیا کے کوئنزلینڈ میں ہوئی ہے اور انہوں نے اپنے بچوں کو سکھایا ہے کہ کس طرح وہ بغیر خوفزدہ ہوئے مکڑی کے ساتھ تعامل کرے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مکڑی آرام سے بچے کی ہاتھ پر ادھر سے ادھر ٹہل رہی ہے جبکہ اسی اثنا میں ماں کی آواز سنائی دیتی ہے جو بچے کا نام پوچھ رہی ہے۔ بچہ اپنی ماں کے سوال کا فورا جواب دیتا ہے کہ اس کا نام میں نے بین رکھا ہے۔

 

ٹیگس