Mar ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۳:۲۶ Asia/Tehran
  • ارجنٹائن کا دیدہ زیب گلیشئر پیریٹو مورینو / تصاویر

یہ منظر ہر دو یا چار سالوں بعد دیکھنے کو ملتا ہے جب گلیشئر سے نرم و ملائم برف کے ٹکڑے جدا ہو کر پانی میں گرنا شروع کردیتے ہیں۔ یہ گلیشئر جھیل میں ایک ڈیم کا کام بھی کرتا ہے اور اپنے اردگرد پانی کے بہاو کو روکتا ہے جس کی وجہ سے پانی اپنا راستہ بنانے کی کوشش میں برف کو کاٹنا شروع کرتا ہے

قارئین کرام یہ ارجنتائن کے دیدہ زیب گلیشئر پیریٹو مورینو کی خوبصورت تصویریں ہیں جسے اس کے خوبصورت محرابی شکل کی وجہ سے پوری دنیا میں شہرت حاصل ہے اسی وجہ سے یہ گلیشئر عالمی سیاحت کے مرکز میں تبدیل ہوچکا ہے۔

گذشتہ روز اس گلیشئر کی محراب نے توٹنا شروع کردیا ہے جسے دیکھنے کے لئے ہزاروں سیاحوں نے ارجنٹائن کا رخ کر لیا ہے۔

نرم برف سے بنی ہوئی یہ محراب دراصل گلیشئر کو جھیل کے کنارے سے ملاتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ منظر ہر دو یا چار سالوں بعد دیکھنے کو ملتا ہے جب گلیشئر سے نرم و ملائم برف کے ٹکڑے جدا ہو کر پانی میں گرنا شروع کردیتے ہیں۔ یہ گلیشئر جھیل میں ایک ڈیم کا کام بھی کرتا ہے اور اپنے اردگرد پانی کے بہاو کو روکتا ہے جس کی وجہ سے پانی اپنا راستہ بنانے کی کوشش میں برف کو کاٹنا شروع کرتا ہے اور آخر میں ایک باریک محراب رہ جاتی ہے جو کچھ عرصہ بعد کمزور ہوکر ٹوٹ جاتی ہے۔

 

 

ٹیگس