Oct ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • آئرش گلوکارہ شنیڈ او کونر نے اسلام قبول کرلیا

آئرش گلوکارہ شنیڈ او کونر نے سوشل میڈیا پراسلام قبول کرنےکا اعلان کیا۔

شنیڈ او کونر نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کر کے 'شہدا' رکھ لیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شنیڈ او کونر نے حوصلہ افزائی پر اپنے ساتھی مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

جمعرات کو آئرش امام شیخ ڈاکٹر عمر القادری نے ایک ویڈیو جاری کی تھی، اس ویڈیو میں گلوکارہ شنیڈ او کونر نے اسلام قبول کرنے کے بارے میں بتایا تھا۔

شنیڈ او کونر نے 1990 کی دہائی میں اپنے گیت 'نتھنگ کمپیئرز ٹو یو' سے شہرت کی بلندیاں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ شنیڈ او کونر نے مذہب کے بارے میں کھل کر بات کی ہو۔ البتہ شنیڈ او کونر وہ پہلی معروف شخصیت نہیں جنہوں نے اپنا مذہب تبدیل کرتے ہوئے اسلام قبول کیا۔

ہندوستان کے کامیاب موسیقار اے آر رحمان نے 23 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا تھا۔

اس کے علاوہ باکسر سیوس کلے نے بھی اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کرکے محمد علی رکھ لیا تھا۔

 

ٹیگس