Oct ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • کورونا کی زد میں ٹرمپ+ کارٹون

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود کو کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے لیکن عوام سے ہمیشہ ہی انہوں نے کورونا وائرس کے بارے میں جھوٹ ہی بولا ہے۔

اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ امریکا میں کورونا وائرس سے تباہی ہے۔ 

کورونا کے آغاز کے وقت سے ہی ٹرمپ نے امریکی عوام کو گمراہی میں رکھا اور اپنے حامیوں سے ماسک نہ پہننے کی اپیل کی۔ 

وہ ماسک پہننے والوں کا مذاق بھی اڑایا کرتے تھے لیکن قدرت خدا کی دیکھیئے، وہ خود بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ 

کچھ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کورونا میں مبتلا نہیں ہوئے تھے بلکہ جو بائیڈن سے پہلی انتخاباتی بحث میں شکست کھانے کے بعد انہوں نے کورونا میں مبتلا ہونے کا بہانہ بنایا تاکہ دوسری بحث کینسل کر دی جائے اور ہوا بھی یہی۔ 

 اب ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان تیسری بحث اور مناظرہ 22 اکتوبر کو ہوگا اور اب یہ دیکھنا ہے کہ اس کے بعد وہ کیا بہانہ بناتے ہیں۔  

ٹیگس