Dec ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • نیوزی لینڈ نے میدان مار لیا

نیوزی لینڈ نے ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں پاکستان کو101 رنز سے شکست دے کرٹیسٹ سیریز میں‌ پاکستان پر 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز پاکستانی بیٹسمینوں نے نیوزی لینڈ کے بولرز کے خلاف مزاحمت کرنے کی کوشش کی تاہم انھیں اس میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور فواد عالم اور محمد رضوان  کی عمدہ بیٹنگ بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی۔

فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی دوسری سینچری اسکور کی انہوں نے 2009ء  میں ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنائی تھی۔

فواد عالم نے 14 چوکوں کی مدد سے اپنی سینچری مکمل کی وہ 102 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔

پاکستان کی 271 کے اسکور پر گرنے والی آخری وکٹ نسیم شاہ کی تھی وہ ایک رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے۔ یوں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ101  رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

ٹیگس