Apr ۰۶, ۲۰۱۷ ۲۳:۳۱ Asia/Tehran
  • فوٹو عراق - کاظمین میں حرم حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام اور حضرت امام محمد تقی علیہ السلام
    فوٹو عراق - کاظمین میں حرم حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام اور حضرت امام محمد تقی علیہ السلام

سحرعالمی نیٹ ورک کی جانب سے ہم اپنے تمام ناظرین ، سامعین اور قارئین کرام کی خدمت میں ولادت باسعادت فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی مناسبت پر تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام  آئمہ علیہم السلام میں سب سے کم سن امام تھے۔ اسی لئے آپ کو امامِ جوان بھی کہا جاتا ہے۔
 بعض مورخین نے آپ کی ولادت ۱۰ رجب سنہ ۱۹۵ ہجری کو ذکر کی ہے۔آپ کا مشہور لقب جواد ہے۔

آپ کے پدربزرگوار فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام  ہیں اورآپکی والدہ گرامی حضرت سبیکہ ہیں جنہیں بعض مورخین نے خیزران نام سے بھی یاد کیا ہے۔ آپ نے آٹھ سال کی عمر میں عہدۂ امامت سنبھالا۔ آپ کی کل مدت امامت ۱۷ سال تھی۔ امام محمد تقی علیہ السلام ۲۵ سال کی عمر میں معتصم عباسی کے ہاتھوں شہید کر دئے گئے۔

ٹیگس