Jul ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
  • فرمان کاظم (ع) ۔ پوسٹر

فرزند رسول امام حضرت موسیٰ کاظم علیہ السلام معروف روایات کی بنا پر 7 صفر یا 20 ذی الحجہ سنہ 127، 128 یا 129 ہجری کو مقام ابواء پر پیدا ہوئے۔آپ کے پدر بزرگوار حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام تھے اور مادر گرامی کا نام حمیدہ علیہا سلام تھا۔آپ کے معروف القاب ’’کاظم‘‘ اور ’’عبد صالح‘‘ تھے۔ آنحضرت نے 35 سال تک امامت کے فرائض انجام دئے۔آپ کی قریب 58 سالہ عمر بابرکت کے 24 سال زندان میں گزرے۔آخر کار آپ نے 25 رجب سنہ 183ہجری کو بغداد کے زندان میں شہادت پائی۔

ٹیگس