Sep ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran

ایران کے معروف اور جواں سال انقلابی اور با بصیرت نوحہ خوان مہدی رسولی کی ایک با معنیٰ اور شاندار نوحہ خوانی ملاحظہ ہو۔ اس نوحے کے معنیٰ سے ذیل میں آگاہ ہوا جا سکتا ہے۔

الرحیل الرحیل در حقیقت سفر قیامت کی جانب اشارہ ہے، یعنی چلو چلا جائے سوئے قیامت!...

 

جو عشق اہل بیت میں مبتلا ہو جائے پھر وہ دنیا کا شیدائی نہیں ہوسکتا...

وہ زندگی، زندگی کہے جانے کی حقدار اور خوبصورت نہیں جس کا انجام شہادت پر نہ ہو!...

 

امام حسین علیہ السلام نے مدینہ سے نکلتے وقت فرمایا ہے کہ ’’فلیرحل معنا‘‘ یعنی ہمارے ساتھ چلو...

اے حسین مظلوم کا ماتم کرنے والوں جان لو کہ راہ حسین کے سوا اور کوئی راہ نجات نہیں!...

 

مسلک عشق میں قتل (شہید) اسی کو کیا جاتا ہے جو نیک صالح اور لائق ہو...

میدان عشق و شہادت میں دنیا پرست، دھوکے باز اور ہوا و ہوس کے اسیر افراد کی کوئی جگہ نہیں...

 

اگر تم واقعی اور حقیقی معنیٰ میں عاشق حسین اور اہل بیت (ع) ہو تو موت سے مت گھبراؤ...

یاد رکھو  کہ جسے قتل (شہید) نہ کیا جائے وہ ’’مردار‘‘ کہلاتا ہے!...

ٹیگس