May ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۴:۵۱ Asia/Tehran
  • بہار بندگی-11

رمضان کا مہینہ، ہماری زندگی پر اللہ کے رحم و کرم اور نعمتوں کی بارش کا مہینہ ہے۔ یہ ابر رحمت اور بارش ہمارے دل و ذہن پر برائیوں اور گناہوں کی جمی پرت کو ہٹا دیتی ہے اور دل و دماغ کو پھر سے روشن بنا دیتی ہے ۔ اس لئے رمضان کا مہینہ اللہ کی نعمتوں کا مہینہ کہا جاتا ہے ۔

اس مہینے میں مسلمان یہ کوشش کرتا ہے کہ اللہ کا مہمان بننے کے اس سنہری موقع سے زیادہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے گناہوں کی مغفرت کروا لے ۔

اس مہینے جن باتوں کی سب سے زیادہ تاکید کی گئی ہے ان میں سے ایک گناہوں کی زیادہ سے زیادہ توبہ کرنا ہے ۔ اس بات میں کوئی فرق نہیں ہے کہ گناہ چاہے چھوٹا ہو یا بڑا ۔

یہ مہینہ ذہن کو گناہوں اور برائیوں سے پاک کرنے کا بہترین موقع ہے کیونکہ پاک ذہن اللہ کا رحم و کرم حاصل کرنے کے قابل ہوتا ہے ۔ اس مہینے میں بندہ پروردگار کی بارگاہ میں مناجات کرتا ہے کہ اسے ان گناہوں سے نجات دلا جسے اس نے لاعلمی میں انجام دیا ہے ۔

رمضان المبارک کے دن اور رات دونوں ہی گناہوں کی توبہ کے لئے مناسب وقت ہے ۔ توبہ کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ وہ انسان کو غفلت یا اپنے ضمیر کے حوالے سے لاپرواہی سے باہر نکال لیتا ہے ۔ جب انسان توبہ کرنے کے بارے میں غور و فکر کرتا ہے تب اسے وہ سارے گناہ یاد آتے ہیں جو اس نے خود پر کئے ہیں یا دوسروں کے حق میں ظلم کئے ہیں ۔

اس وقت وہ غرور اور غفلت سے محفوظ ہو جاتا ہے ۔ اس حالت میں انسان کو یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ چھوٹا اور ناچیز ہے اور وہ خود کو اللہ کی نعمتوں کے مقابل کتنا احسان فراموش اور نا فرمان پاتا ہے۔ اس وقت انسان اللہ کے سامنے شرمندگی کا احساس کرتا ہے اور پشیمان ہوتا ہے، یہ توبہ کا پہلا فائدہ ہے ۔

ٹیگس