Nov ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • برطانیہ اور اٹلی کے بین الاقوامی فلمی میلوں میں ایرانی سنیما کی کامیابی

حبسی یا قیدی انیمشن نے اطالوی ماحولیات فیسٹیول میں بہترین فلم کا ایوارڈ اور انگلینڈ میں ہیڈن برج فیسٹیول کے شارٹ فلم سیکشن میں شارٹ فلم ڈرائیونگ کلاس نے دوسرا انعام حاصل کیا۔

ارنا نیوز کے مطابق ایران کے کہانی نویس، پروڈیوسر اور ہدایت کار احمد خوش نیت کے حبسی یا قیدی اینیمیشن کو اطالوی ماحولیات کے میلے کی بہترین اینیمیٹڈ فلم کے طور پر منتخب کر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اطالوی ماحولیات فیسٹیول نے اپنے تیسرے سیزن کا آغاز دو ہزار انیس میں مختلف زمروں میں منتخب کاموں کے انتخاب کے ساتھ کیا، جس میں جنوری دو ہزار بیس میں جاری کئے گئے حبسی انیمیشن کو دیکھنے والوں کے سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔

اسی طرح ایران کی خاتون ہدایتکار مرضیہ ریاحی کی مختصر فلم ڈرائیونگ کلاس نے برطانیہ میں دوسرے ورلڈ شارٹ فلم فیسٹیول ہیڈن برج کا ایوارڈ حاصل کیا۔  

فیسٹیول کے شارٹ فلم سیکشن میں دوسرا انعام ایرانی فلم ڈرائیونگ کلاس کو دیا گیا۔

ٹیگس