Nov ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • نریندر مودی کو ہندوستان اور چین کے درمیان فوجی تعلقات میں وسعت اور تقویت میں دلچسپی
    نریندر مودی کو ہندوستان اور چین کے درمیان فوجی تعلقات میں وسعت اور تقویت میں دلچسپی

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور چین کے درمیان فوجی تعلقات میں فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

شن ہوا کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب سربراہ فان چانگ لونگ کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کی برقراری کے سلسلے میں نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان تعلقات میں وسعت اور تقویت میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ نئی دہلی میں ہونے والی اس ملاقات میں نریندر مودی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے فوجی و دفاعی حکام کو چاہئے کہ تعاون میں اضافہ اور مسلسل نشستیں منعقد کرکے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اسٹریٹیجک اعتماد کو بڑھائیں۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ تعاون میں وسعت کے لئے نئے شعبوں کا قیام، فوجی وفود کا تبادلہ اور سرحدوں پر سیکورٹی کی برقراری کے لئے مشترکہ کوششیں دیگر اقدامات میں شامل ہیں جن پر چین اور ہندوستان کے فوجی اور دفاعی حکام کو خاص توجہ دینی چاہئے۔

اس موقع پر فان چانگ لونگ نے حالیہ مہینوں میں دونوں ملکوں کے حکام کی ملاقاتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے حکام نے تعاون کا جو دائرہ کار تشکیل دیا ہے اس کی بنیاد پر بین الاقوامی اور چند جانبہ مسائل میں مؤثر تعاون کا مشاہدہ کیا گیا ہے-

ٹیگس