Dec ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں اپوزیشن کی، مودی سرکار پر کڑی تنقید
    ہندوستان میں اپوزیشن کی، مودی سرکار پر کڑی تنقید

ہندوستان میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی پر اپوزیشن نے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے ہندوستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اس ملک میں مسلمانوں کی حالت کو انتہائی خراب بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان ایسی جگہ ہے جہاں مسلمانوں سے زیادہ، گائے محفوظ ہے۔ لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے ششی تھرور نے سوال اٹھایا کہ مودی کب تک اپنے ساتھیوں کے مظالم پر خاموش تماشائی بنے رہیں گے؟ ششی تھرور نے کہا  کہ ہندوستان میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل نہیں۔

کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بھی کہا ہندوستان میں اقلیتوں پر تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ نریندر مودی کب توجہ دیں گے ؟ کیا وزیراعظم مودی ہندوستانی عوام کی پکار سننا چاہیں گے؟ یا وہ اپنے حمایتیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور اُنہیں بھارت کی آواز دباتے دیکھتے رہیں گے ؟

ٹیگس