Jan ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے سات مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا

ہندوستان میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف سیکورٹی فورس کی کارروائیوں کے دوران ملک کے مختلف علاقو ں میں مزید سات مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے.

انگریزی روزنامہ دی ہندو کی ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ ہندوستان کے قومی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بتایا ہے کہ یہ ساتوں دہشت گرد ملک میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کا منصوبہ بنارہے تھے-

ہفتے کو ملک کے چھے شہروں کے بارہ علاقوں میں سیکورٹی فورس کے چھاپوں کےدوران ان دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے -

جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے وہ سب داعش کے عناصر تھے اور ان پر چھے سات مہینے سے نظر رکھی جارہی تھی-

جمعے کو بھی ہندوستان کے قومی تحقیقاتی ادارے نے اعلان کیا تھاکہ داعش کے پندرہ عناصر کو گرفتار کرلیا گیا ہے -

ٹیگس