Mar ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • اس نمائش میں ایرانی آرٹسٹوں کے مصوری، خط، گرافیک، تائپوگرافی، دستکاری اور دیگر ایرانی فنون کے شعبوں میں مختلف فن پارے رکھے گئے ہیں۔
    اس نمائش میں ایرانی آرٹسٹوں کے مصوری، خط، گرافیک، تائپوگرافی، دستکاری اور دیگر ایرانی فنون کے شعبوں میں مختلف فن پارے رکھے گئے ہیں۔

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایرانی آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس نمائش کا افتتاح پیر کے روز کیا گیا اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی قونصلر بھی موجود تھے. اس نمائش میں ایرانی آرٹسٹوں کے مصوری، خوشنویسی، گرافیک، تائپوگرافی، دستکاری اور دیگر ایرانی فنون کے شعبوں میں مختلف فن پارے رکھے گئے ہیں۔ یہ نمائش تین روز تک جاری رہے گی۔

اس نمائش میں دو ایرانی بہنوں رقیہ اور نسرین باوفا کے تائپو گرافی کے فن پارے بھی رکھے گئے ہیں کہ جنھوں نے رواں ہفتے کے دوران ہندوستان کے شہر بنگلور میں فوٹو گرافیک کے بین الاقوامی مقابلوں میں انعام جیتا ہے۔ ان کے فن پارے خط، مصوری اور ڈیزائننگ کی آمیزش سے تخلیق کیے گئے ہیں کہ جنھیں شائقین بہت پسند کر رہے ہیں۔

ٹیگس