Mar ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف انتہا پسندانہ پالیسیوں کی مخالفت میں عظیم ریلی
    ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف انتہا پسندانہ پالیسیوں کی مخالفت میں عظیم ریلی

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں اقلیتوں کے خلاف انتہا پسندانہ پالیسیوں کی مخالفت میں عظیم ریلی نکالی گئی جس میں مذہبی اقلیتوں کے ہزاروں افراد کے علاوہ بڑی تعداد میں طلباء اور سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

ریلی کا مقصد مذہبی اقلیتوں کے خلاف انتہا پسند ہندوؤں کے اقدامات کی مذمت کرنا تھا۔ ریلی کے شرکاء نے مذہبی اقلیتوں کے خلاف انتہا پسند ہندوؤں کے اقدامات کا مقابلہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی طلباء یونین کے چیئرمین کنہیا کمار نے ہندوستان میں سماجی تفریق کے خلاف احتجاج اور عدم مساوات کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انصاف کے قیام اور ہندوؤں کے انتہا پسندانہ اقدامات کا مقابلہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ سرگرم سماجی کارکن اور معروف مصنفہ اروند رائے نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں اور سماج کے کمزور طبقوں کے خلاف ظلم و ستم کا خاتمہ ہونا چاہئے۔

ٹیگس