Apr ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  •  مغربی بنگال اور آسام میں پہلے مرحلے کے انتخابات

ہندوستان کی ریاستوں آسام اور مغربی بنگال میں ریاستی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے پیر کو ووٹ ڈالے گئے

مغربی بنگال اور آسام میں ریاستی انتخابات کےپہلے مرحلے کی پولنگ کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے -

ریاست آسام میں پہلے مرحلے میں پینسٹھ نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے جبکہ مغربی بنگال میں اٹھارہ سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی -

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی کا بائیں بازو اور کانگریس پارٹی کے اتحاد سے سخت مقابلہ ہے -

ادھر ریاست آسام میں کانگریس پارٹی کے وزیراعلی ترون گگوئی ملک کی شمال مشرق کی اہم ریاست آسام میں اپنی حکومت برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں - واضح رہے کہ مغربی بنگال ، تامیل ناڈو ، آسام ، کیرالا اور پڈوچیری میں ریاستی انتخابات کے لئے ایک مہینے سے زیادہ عرصے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہے گا -

اس درمیان مغربی بنگال میں چھے مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی جبکہ آسام میں دومرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے -

ٹیگس