Apr ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • محبوبہ مفتی ریاست جموں کشمیر کی پہلی خاتون وزیراعلی

ہندوستان کے زیرانتظام ریاست جموں کشمیر میں محبوبہ مفتی نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ وزیراعلی کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے

محبوبہ مفتی ریاست جموں کشمیر کی پہلی خاتون وزیراعلی ہیں جن سے ریاست کے گورنر این این ووہرا نے عہدے اور رازاد کا حلف لیا -

محبوبہ مفتی بھارتیہ جنتاپارٹی کے ساتھ مل کر بننےوالی مخلوط حکومت کی بائیس رکنی کابینہ کی قیادت کریں گی -

ریاست میں سات جنوری کو وزیراعلی مفتی محمد سعید کے انتقال کے بعدسے صدرراج نافذ تھا اور تقریبا تین مہینے کے بعد اب نئی حکومت نے پھر سے عہدے کا حلف اٹھایا ہے -

نئی ریاستی حکومت میں محبوبہ مفتی کی جماعت پی ڈی پی کے بارہ وزرا ہوں گے جبکہ بی جے پی کے دس وزرا شامل ہیں -

بی جے پی یا بھارتیہ جنتا پارٹی کے نرمل سنگھ کو ایک بار پھر نائب وزیراعلی بنایا گیا ہے -

محبوبہ مفتی ریاست جموں کشمیر کی تیرہویں وزیراعلی ہیں -

محبوبہ مفتی اور ان کی کابینہ کے ارکان کی تقریب حلف برداری کا کانگریس پارٹی نے بائیکاٹ کیا تھا -

کانگریس نے اس اتحاد کو ایک ناپاک اتحاد قراردیتے ہوئے پہلے کہہ دیا تھا کہ ہم اس ناپاک اتحاد کی مخلوط حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے -

ٹیگس