Jun ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
  • سرینگر میں پر تشدد مظاہرے

ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر میں علیحدگی پسند جماعت جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک کی دوبارہ گرفتاری کی کوشش کےخلاف خلاف پرتشدد مظاہرے ہوئےہیں۔

سری نگر سےموصولہ خبروں کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی سینٹرل جیل سری نگر سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کی کوشش کے خلاف شہر کے مائسمہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہفتے کو احتجاجی مظاہرے ہوئے - مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سیکورٹی اہلکاروں نے آنسوگیس کا استعمال کیا -

بتایا جاتاہے کہ یاسین ملک کو جمعے اور ہفتے کی رات جیل سے رہا کیا گیا تاہم سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی ایک ٹیم جب انہیں دوبارہ گرفتار کرنے مائسمہ میں واقع ان کے گھرپہنچی تو وہاں موجود لوگوں نے شدید مزاحمت کی اور سیکورٹی فورس کی ٹیم انہیں گرفتار نہ کرسکی - اس واقعے پر علاقے کے لوگوں نے ہفتے کی صبح زبردست مظاہرے کئے -

 

ٹیگس