Jul ۰۶, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • نریندر مودی کی نواز شریف کو میٹھی عید کی مبارک باد

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارکباد پیش کی۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق نریندر مودی نے نواز شریف سے ٹیلی فونی گفتگو میں انہیں عید کی مبارک باد دی اور ان کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف، اوپن ہارٹ سرجری کے بعد ان دنوں لندن میں مقیم ہیں۔ آپریشن کے بعد ہندوستانی وزیر اعظم نے نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے پھول بھی بھجوائے تھے۔ درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ پاکستانی وزیر اعظم کے معالجین نے انہیں سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نو جولائی کو پاکستان پہنچ جائیں گے۔

قبل ازیں پاکستان اور ہندوستان کی مشترکہ سرحدوں پر تعینات فوجیوں کے درمیان روایت کے مطابق عید کے موقع پر مٹھائی کا تبادلہ ہوا۔

اس موقع پر ہندوستان کی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے پاکستانی رینجرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مٹھائی وصول کی اور پاکستانی رینجرز کو مٹھائی پیش کی۔

 

ٹیگس