Jul ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستانی فضائیہ کا ایک طیارہ لاپتہ

ہندوستانی فضائیہ کا ایک طیارہ، جس میں انتیس افراد سوار تھے، چنئی سے پورٹ بلیئر جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کا یہ طیارہ جمعے کی صبح آٹھ بجے چنئی کے قریب واقع ایئربیس سے پورٹ بلیئر کے لئے روانہ ہوا مگر راستے میں لاپتہ ہوگیا - ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ پرواز کرنے کے پندرہ منٹ بعد ہی طیارے کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہوگیا - ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں زیادہ تر فضائیہ کے ہی ملازم اور افسران سوار تھے- لاپتہ طیارے کی تلاش  کے لئے فضائیہ اور کوسٹ گارڈ کا سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے -

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے اے این بتیس طیارے کو، جو روسی ساخت کا ہے، ہندوستانی فضائیہ کے سب سے زیادہ قابل اعتماد طیاروں میں شمار کیا جاتاہے - اس سے پہلے ہندوستانی فضائیہ میں شامل اے این بتیس قسم کا ایک طیارہ انیس سو ننانوے میں دہلی ایئرپورٹ پر اترتے وقت تباہ ہوگیاتھا جس میں اکیس افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ انیس سو چھیاسی میں بھی بحرہند میں اس طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا

ٹیگس