Jul ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۳:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا بوئینگ کمپنی سے ایک ارب ڈالر کا معاہدہ

ہندوستان نے بحر ہند میں چین کی موجودگی کا مقابلہ کرنے کے لیے بوئینگ کمپنی کے ساتھ ایک ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔

ہندوستان کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ ہندوستان نے سمندری گشت کرنے والے چارطیاروں کی خریداری کے لیے بوئینگ کمپنی سے ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کا معاہدہ کیا ہے۔

ہندوستان کی وزارت دفاع کے حکام نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ نئی دہلی نے جو طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے وہ پی 8 i ہیں، کہا کہ ہندوستان نے اس سے قبل بھی ایسے آٹھ طیارے خریدے تھے اور وہ انھیں بحر ہند میں سمندری گشت کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ لداخ کے علاقے میں ہندوستان کی فوجی موجودگی اور چین اور ہندوستان کے درمیان متنازعہ اس پہاڑی علاقے میں  ایک سو ٹی 72 ٹینکوں کی تعیناتی سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو چکا ہے۔

چین اور ہندوستان کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی بدگمانی برسوں سے جاری ہے اور چین حتی ہندوستان کےعلاقے اروناچل پردیش کی ملکیت کا دعوی کرتا ہے اور اس علاقے کے لوگوں کو ویزا جاری کرنے سے گریز کرتا ہے۔

تقریبا چودہ برسوں سے دونوں ملک سرحدی مسائل کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں لیکن ابھی تک وہ سرحدوں کی واضح نشاندہی کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

ہندوستان کا دعوی ہے کہ چین نے اس کے اڑتیس ہزارمربع کلومیٹر علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے۔

ٹیگس