Dec ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: فیکٹری میں دھماکہ 15 مزدور جاں بحق

ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو کی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر 15 مزدورجاں بحق ہوگئے۔

ہندوستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جنوبی ریاست تامل ناڈو میں  فیکٹری میں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اورفیکٹری میں کام کرنے والے 15 مزدور جل کر جاں بحق ہوگئے۔

مقامی پولیس  کے مطابق فیکٹری میں دھماکے کے بعد عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی  جس کے باعث فیکٹری میں موجود کسی بھی مزدور کے زندہ بچ جانے کا  امکان بہت کم ہے جب کہ فیکٹری انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے وقت فیکٹری میں 18 ملازمین کام کررہے تھے  تاہم  دھماکے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

 

ٹیگس