Jan ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • کشمیر میں عام ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج ہندوستان کےیوم جمہوریہ کے موقع پرعام ہڑتال کی جا رہی ہے۔

سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت کے اعلان پر آج ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں اس ملک کےیوم جمہوریہ کے موقع پرعام ہڑتال کی جا رہی ہے۔ حریت کانفرنس کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ ہڑتال کرنے اور یوم سیاہ منانے کا مقصد ہندوستان کی طرف سے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

حکومت نے یوم جمہوریہ کے موقع پر پورے کشمیر خاص طورپر سرینگر اور جموں میں ہزاروں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیاہے ۔

دوسری جانب حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق ، یاسین ملک، میر شاہد سلیم، حکیم عبدالرشید، مفتی ناصر الاسلام اور فیروز احمد خان نے سری نگر میں اپنے بیانات میں انتظامیہ کی طرف سے وادی میں لوگوں کو سیکیورٹی کے نام پر ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیر میں 8 جولائی 2016 کو ہندوستانی فورسزکے ہاتھوں برہان مظفروانی کی ہلاکت کے بعد ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے حالات خراب ہوگئے اور گذشتہ 5 ماہ کے دوران ہزاروں افراد جاں بحق، زخمی اور گرفتار ہوئے۔

 

ٹیگس