Feb ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: دھماکہ 3 ہلاک 6 زخمی

ہندوستان کی ریاست پنجاب کے بھٹنڈا موڑمنڈی میں کانگریس امیدوار کے روڈ شو کے نزدیک ایک کار میں دھماکہ ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موڑ اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہرمندر سنگھ جسسی کے جلسہ عام کے فورا بعد رات ساڑھے آٹھ بجے دھماکہ ہوا۔ کانگریس امیدوار کے روڈ شو کے نزدیک ہونے والے کار دھماکے میں تین افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے اسے دہشت گردانہ واقعہ ہونے سے انکار نہیں کیا ہے۔ پنجاب میں چار فروری کو اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

پنجاب کے پولیس ڈائریکٹر جنرل سریش اروڑہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد دہشت گردی کے واقعہ سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن ماہرین ہی دھماکے کی وجہ بتا سکتے ہیں۔  پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ چوری کی کار تھی اور اس پر دو پہیہ گاڑی کا رجسٹریشن نمبر تھا۔ گاڑی کا چیسس نمبر بھی ہٹا دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گیس سے نہیں چل رہی تھی۔

 

ٹیگس