Feb ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان:ترنمول کانگریس کا راجیہ سبھا سے واک آؤٹ

ہندوستان میں نوٹ بندی کا بحران بدستور جاری ہے اور اسی مسئلے کو لے کرآج ترنمول کانگریس نےراجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا۔

ترنمول کانگریس نے نوٹ بندی کی مخالفت کے معاملے میں حکومت پر انتقامی کارروائی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا۔

ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے آج صبح ضروری قانون سازی کے کام کاج نمٹانے کے بعد ایوان کی کارروائی شروع کرنے کے لئے جیسے ہی متعلقہ رکن کا نام پکارا تو ترنمول کانگریس کے ڈیریک او برائن اپنی سیٹ پر کھڑے ہو گئے اور کہا کہ نوٹ بندی کے معاملے پر ایوان میں بحث کی گئی ہے اور پورا اپوزیشن اس معاملے میں متحد ہے۔

 انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور تقریبا 135 اموات بھی ہوئی ہیں۔اس کے بعد ترنمول کانگریس کے نمائندوں نے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا۔

 

ٹیگس