Feb ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر

ضلع کولگام اور ترال کے کچھ حصوں میں منگل کو مسلسل دوسرے دن بھی ہڑتال رہی۔

ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام میں 12 فروری کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی خونریز جھڑپ اور اس کے بعد آزادی حامی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں4 عسکریت پسندوں اور2 عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف ضلع کولگام اور ترال کے میں آج منگل کو مسلسل دوسرے دن بھی ہڑتال رہی دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت جزوی طور پر متاثر رہی۔ جبکہ مین چوک ترال میں پتھراؤ کا واقعہ بھی پیش آیا۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے حالات 8 جولائی سے حزب المجاھدین کے کمانڈر برھان وانی کی ہلاکت کے بعد خراب ہوئے جس کے بعد سے اب تک 130 سے زائد کشمیری ہلاک اور ہزاروں زخمی اور گرفتار ہوئے جبکہ ہڑتال اور مظاہروں کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔

 

ٹیگس