Feb ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۹ Asia/Tehran
  • ششی کلا کی خودسپردگی کےلئے زیادہ وقت دینے کی عرضی مسترد

عدالت نے کہا کہ ششی کلا کو فوراً خودسپردگی کرنی ہوگی۔

آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ دولت رکھنے کے معاملے میں قصوروار اے آئی اے ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا کو آج سپریم کورٹ سے اس وقت ایک اور جھٹکا لگا جب عدالت نے خود سپردگی کےلئے زیادہ وقت دینے کی ان کی عرضی کو ٹھکرا دیا۔  ششی کلا کی جانب سے معاملے کا خاص ذکر کیا گیا،لیکن سپریم کورٹ نے یہ کہہ کر ان کی عرضی ٹھکرا دی کہ وہ فیصلے میں کوئی ترمیم نہیں کرے گا اورششی کلا کو فوراً خودسپردگی کرنی ہوگی۔

عدالت نے کل اس معاملے میں ششی کلا اور دو دیگر ملزمان (الاوارسی اور سدھاکرن)کو قصوروار قرار دیتے ہوئے نچلی عدالت کے ذریعہ ملی چار چار سال کی سزا اور ٍ10،10 کروڑ روپے کے جرمانے کو برقرار رکھا۔

دوسری جانب انا ڈی ایم کے پارٹی اراکین کے نو منتخب لیڈر ادپپاڑی کے پلانی سوامی نے گورنر سی ایچ ودیا ساگر سے مل کر حکومت سازی کا دعوی پیش کر دیا ہے۔ پلانی سوامی نے 126 اراکین اسمبلی کی حمایت ہونے کا دعوی کیا ہے۔

 

ٹیگس