Feb ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • کشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

کولگام مارچ کو ناکام بنانے کیلئے علاقے کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں انتظامیہ نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کرکے حریت قیادت کی طرف سے دی گئی ’کولگام چلو‘ کی کال ناکام بنادی۔

خیال رہے کہ کشمیری حریت کانفرنس کے رہنماوں سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک نے 12 فروری کو ضلع کولگام کے فرصل میں مسلح جھڑپ اور اس کے بعد احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے دو عام شہریوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی و ہمدردی ظاہر کرنے کے لئے آج ’کولگام چلو‘ کی کال دی تھی۔

تاہم کشمیر انتظامیہ نے اس کال کو ناکام بنانے کے لئے نہ صرف ضلع کولگام میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کیں بلکہ حریت رہنماؤں کو کسی بھی احتجاجی مارچ کی قیادت کرنے سے روکنے کے لئے گرفتار یا نظربند کیا۔

 

ٹیگس