Mar ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان: بھوپال-اجین مسافر ٹرین میں دھماکہ

ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں بھوپال-اجین مسافر ٹرین میں دھماکے سے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیش کے شجال پور میں چلتی ٹرین میں دھماکہ ہونے سے سنسنی مچ گئی۔ اس حادثے میں کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق آج صبح بھوپال-اجین مسافر ٹرین (ٹرین نمبر 59320) اجین کی طرف جا رہی تھی کہ راستے میں ٹریک پر زورداردھماکہ ہوا جس کی وجہ سے بوگی میں بیٹھے کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو كالاپيپل کے سرکاری ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ریلوے ایس پی کرشنا وینی نے بتایا کہ ابتدائی معلومات میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دھماکہ ہونے کی بات کہی جا رہی تھی۔ تاہم، انہوں نے سوٹ کیس میں دھماکہ خیز مواد ہونے کے اشارے بھی دیے ہیں۔

مقامی پولیس کے ساتھ جی آر پی اور آر پی ایف کی ٹیمیں تحقیقات میں مصروف ہو گئی ہیں۔

 

ٹیگس