Mar ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج

ہندوستان کی پانچ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔

ہندوستان کی پانچ ریاستوں اتر پردیش، اتراکھنڈ، گوا، پنجاب اور منی پور کے لئے ہوئے اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی آج صبح آٹھ بجے شروع ہو گئی۔

ووٹوں کی گنتی کے پیش نظر پانچوں ریاستوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔

یوپی اسمبلی کی 403 نشستوں کے انتخابات کے ابتدائی  نتائج میں بی جے پی 303 نشستوں پر آگے ہے جبکہ پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں بھی بی جے پی کافی مضبوط پوزیشن میں ہے۔

کانگریس کے لیے یہ کافی خوشگوار اتفاق ہے کہ پنجاب کے اقتدار میں اس کے واپس آنے کے واضح اشارہ سامنے آ رہے ہیں۔

منی پور اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی میں سات سیٹوں میں سے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) تین سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ کانگریس دو سیٹوں، ناگا پیپلز فرنٹ ایک سیٹ اور آزاد امیدوار ایک سیٹ پر آگے چل رہا ہے۔

واضح رہے منی پور میں 60 رکنی اسمبلی کے لئے دو مرحلوں میں پولنگ ہوئی تھی۔

گوا اسمبلی الیکشن کی گنتی میں 15 سیٹوں کے ابتدائی نتائج کے مطابق بی جے پی اور کانگریس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق کانگریس6، بی جے پی 4 ،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ایک، مہاراشٹر وادی گومنتک 2، گوافارورڈ پارٹی ایک اور آزاد امیدوار نے ایک سیٹ پر برتری حاصل کررکھی ہے۔

 

ٹیگس