Mar ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: پٹھان کوٹ ایئر بیس میں ہائی الرٹ جاری

خفیہ اطلاعات کے بعد ہندوستان کی ریاست پنجاب کے پٹھان کوٹ ائیر بیس میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

 سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پٹھان کوٹ ایئر بیس کے اطراف میں چھے کلومیٹر کے دائرے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا  ہے۔

ادھر ہماچل پردیش پولیس نے بھی اعلان کیا ہے کہ پورے صوبے میں سیکورٹی کے انتطام مزید سخت اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔
ہندوستانی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت الدعوۃ کے سرغنہ حافظ سعید کی نظر بندی کے بعد سے اس گروہ کے ارکان ہندوستان کی فوجی تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
 ہندوستان، جیش محمد کو پٹھان کوٹ اور اوڑی کے فوجی مراکز پر حملے کا ذمہ دار قرار دیتا ہے۔

ٹیگس