Mar ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان، سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں میں جھڑپیں، دو نکسلی ہلاک

جمعرات کو ہندوستان کی سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں میں ہونے والی جھڑپوں میں دو نکسلی ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کی  ریاست چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں جمعرات کو سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپوں میں دو نکسلی مارے گئے۔

سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ جائے واردات سے اسلحہ، دو بندوق اور دو بارودی سرنگیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

دو نکسلی ایسے وقت میں ہلاک ہوئے ہیں کہ چند روز قبل ہندوستان کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ  نے نکسلیوں کے حملہ میں سی آر پی ایف کے 12 اہلکاروں کی ہلاکت پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ نکسلیوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ٹیگس