Mar ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور مالی پیکیج اور دیگر مراعات اس کا حل نہیں ہوسکتے۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے  کل سرینگر میں کہا کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اوراس پیچیدہ مسئلے کا حل سیاسی طور ہی نکالا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 1947ء سے مسئلہ کشمیر کو سیاسی مسئلہ قرار دے کر اس کے سیاسی حل کا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔

انہوں نے جموں و کشمیر کی چھینی گئی خودمختاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ طاقت اور زورزبردستی کی پالیسی کشمیر کے مسئلہ کا حل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 8 مارچ کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برھان وانی کی ہلاکت کے بعد کشمیر کے حالات انتہائی خراب ہوئے اور گزشتہ 8 ماہ میں 130 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی اور گرفتار ہوئے۔

 

ٹیگس