Mar ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: 6 نکسلی ہلاک

ہندوستان میں فورسزاورنکسلیوں کے مابین تصادم میں چھے نکسلی اور فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع میں کل شام  سکیورٹی فورسزاورنکسلیوں کے مابین خونریز جھڑپ ہوئی جس میں 6 نکسلی اور سکیورٹی فورسز کے دو اہلکارہلاک ہوگئے۔

جائے وقوعہ سے پولیس نے ایک اے کے 47 بندوق اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔

ریاست چھتیس گڑھ میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے مابین گاہے بہ گاہے جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں اور چند روز قبل سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت کا اس ملک کے وزیرداخلہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے نکسلیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

ٹیگس