Mar ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • کشمیرکوفرقہ پرستی کی آگ  سے بچا نے کی ضرورت

نیشنل کانفرنس نےفرقہ پرستی کی آگ کوکشمیرتک پھیلنے سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر کی جماعت نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سری نگر پارلیمانی نشست کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں اس وقت فرقہ پرستی کی آگ لگی ہوئی ہے اور اس آگ کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر تک پھیلنے سے روکنے کے لئے سیکولر طاقتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس وقت فرقہ پرستی کی جوآگ لگی ہوئی ہے، اگر اس آگ پر فوری طور پر قابو نہیں پایا گیا تو اس کے شعلے نہ صرف ہندوستان بلکہ کشمیر اور سرحد پار تک بلند ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ سیکولر طاقتیں متحد ہوکر کشمیر کو فرقہ پرستی کی آگ کی نذر ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد و اتفاق کے ذریعے ہی اپنے مسائل و مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔

ٹیگس