Mar ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • کشمیر میں جشن نوروزکی تقریبات

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں موسم بہار کے تہوار نوروز کی تقریبات شروع ہوگئیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں اور شہروں کی طرح ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں بھی آج منگل کے روزسے موسم بہار کی آمد اورعید نوروزکی تقریبات شروع ہوگئیں۔ یہ تہوار وادی میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایاجاتا ہے۔ امامبارگاہوں اور مساجد میں خصوصی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں اور لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ مہمانوں کی مٹھائیوں کے ساتھ تواضع کی جاتی ہے۔ ایرانی کیلنڈر کے مطابق نوروز، نئے سال اور بہار کا ایک ساتھ استقبال کرنے کا دن ہے اور وادی میں اسے موسم بہار کے استقبال اور اس دن رونما ہونے والے تاریخی واقعات کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔

ٹیگس