Mar ۳۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • محبوبہ مفتی پر کڑی نکتہ چینی

نیشنل کانفرنس نے بی جے پی اور پی ڈی پی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر عمرعبداللہ نے کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی پالیسیوں پر پر کڑی نکتہ چینی  کرتے ہوئے ان کی رپورٹ کو عوام دشمن اور کشمیر مخالف قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کا اتحاد ریاست کے لئے نیک شگون ثابت نہیں ہوا ہے۔

صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ پی ڈی پی نے جس جماعت کے ساتھ اتحاد کیا ہے اس جماعت نے ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں ایک فرقہ پرست اور مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرنے والے شخص کو وزیراعلیٰ بنایا ہے ۔ انہوں نے پی ڈی پی سے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ٹیگس