Apr ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان اورملائیشیا کے مابین سات اہم سمجھوتوں پر دستخط

ہندوستان او ملائیشیا کے وزرائے اعظم نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ پرتاکید کی ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اور ہندوستان کا دورہ کرنے والے ملائیشیا کے وزیراعظم محمد نجیب بن رزاق نے  حیدرآباد ہاؤس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا اوراشتراک خدشات اور چیلنجوں سے مقابلے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے سات اہم سمجھوتوں پر دستخط کئے جن میں ہوائی ٹریفک، یوریا اور امونیا پلانٹس کی تنصیب، تعلیمی اہلیت کو مشترکہ طور پر تسلیم کرنا ، پام آئل اور چوتھی نسل کی ٹیکنالوجی پارک کی آندھرا پردیش میں تنصیب کے معاہدے شامل ہیں۔

اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں نریندرمودی نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو بڑھانے کے مشترکہ نقطہ نظر پر متفق ہیں جو اہمیت کا حامل ہے۔

 

ٹیگس