Apr ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • ریاست ہماچل پردیش میں سڑک حادثہ درجنوں ہلاک

ہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش میں سڑک حادثے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے شہر شملہ کے علاقے نیروا میں ایک مسافر بس ٹونس ندی میں گرگئی جس کے نتیجے میں تینتالیس لوگ ہلاک ہوگئے- مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بس میں پچپن افراد سوار تھے - حادثے کی خبر ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس کے دستے جائے حادثہ پر پہنچ گئے- پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کا شکار پرائیویٹ بس ریاست اترا کھنڈ کے وکاس نگر شہر سے ریاست ہماچل پردیش کے شہر تیوڑی جارہی تھی - شملہ کے پولیس سربراہ نے بتایا کہ تینتالیس لوگوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور دیگر لوگوں کو ڈھونڈ نکالنے کا کام جاری ہے